Skip to main content

Resend Updates

Happy Mother's Day | Saudi German Hospital Group

ہاتھی بهى کورونا وائرس کی وجہ سے بیروزگار ہوگئے

18 Reasons That Baby Elephants Are the Cutest Baby Animals | E ...


 کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کروڑوں لوگ بے روزگار تو ہو گئے ہیں ليكن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ اس موذی وباءکی وجہ سے تھائی لینڈ کے سینکڑوں ہاتھیوں کا بھی روزگار چھن گیا ہے اور ان کے مالکان نے انہیں نوکری سے نکال کر گھر واپس بھیج دیا ہے۔  تھائی لینڈ کے مختلف سیاحتی مقامات پر کمرشل ہاتھی کیمپ بنائے گئے تھے اور جنگلوں سے سینکڑوں ہاتھی لا کر وہاں رکھے گئے تھےليكن اب جبکہ سیاحوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے تو ان ہاتھیوں کی بھی ضرورت نہیں رہی۔

کیمپوں کے مالکان کے لیے ان بے روزگار ہاتھیوں کی خوراک کا بوجھ اٹھانا دوبھر ہو گیا ہے جس پر انہوں نے انہیں واپس جنگل میں چھوڑنے کا عمل شروع کر رکھا ہے۔ بنکاک کے مختلف کیمپوں سے اب تک 100سے زائد ہاتھی 150کلومیٹر دور جنگلی علاقے میں لیجا کر چھوڑے جا چکے ہیں،جہاں سے انہیں لایا گیا تھا۔


Comments

Popular Posts