Skip to main content

Resend Updates

Happy Mother's Day | Saudi German Hospital Group

لاش سے کورونا وائرس پھیلنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

لاش سے کورونا وائرس پھیلنے کا پہلا کیس سامنے آگیا


تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کا دنیا کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے جو ایک لاش سے منتقل ہواہے۔  یہ مریض میڈیکل ایگزامینر ہے جس کی ڈیوٹی مردہ خانے میں ہے جہاں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی لاشیں رکھی جا رہی ہیں۔یہ دنیا کا پہلا کیس ہے جس میں مریض کو لاش سے وائرس منتقل ہوا ہے۔
واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں اب تک کورونا وائرس کے 2ہزار 579مریض سامنے آ چکے ہیں۔بنکاک میں واقع آر وی ٹی میڈیکل سنٹر کے ماہر وون شری ویجیتالئی کا کہنا تھا کہ ”ڈس انفیکشن کا جو طریقہ کار آپریشن رومز میں اختیار کیا جا رہا ہے، فرانزک یونٹس اور مردہ خانوں میں بھی اس پر عمل کیا جانا چاہیے۔ ہمیں ان لوگوں کو بھی کورونا وائرس سے بچانے کی سعی کرنی ہو گی جو کورونا وائرس سے مرنے والوں کی لاشوں کو سنبھال رہے ہیں۔




Comments